راجستھان کانگریس رکن اسمبلی شفیعہ زبیر نے کہاکہ ”ہم رام کرشن کی اولادیں ہیں“۔

,

   

وہیں کانگریس رکن اسمبلی آمینہ حان نے کہاکہ ہندوستان ایک سکیولر ملک نہیں ہے


جئے پور۔راجستھان کانگریس رکن اسمبلی شفیعہ زبیر نے کہا میو کمیونٹی کے لوگ بشمول ان کے ”رام کرشنا کی اولادیں“ ہیں۔ ایک روز قبل محکمہ تعلیمکے لئے گرانٹ کی اجرائی پر ریاستی اسمبلی میں مباحثہ کے دوران انہوں نے کہاکہ ”میو کمیونٹی کے لوگ الور‘ بھرت پور‘ اور نوحکے علاوہ ماتھرا کے بعض علاقوں میں رہتے ہیں‘ جہاں پر بھگوان کرشنا کی پیدائش ہوئی ہے۔

میں نے ان لوگوں سے بھی تاریخ کا تھوڑا سراغ لگایاہے جنھوں نے نسب نامہ لکھا تھاتاکہ معلوم ہوسکے کے ہماری تاریخ کیاہے۔سامنے یہ بات ائی ہے کہ میواتی (میوات کے علاقے میں رہنے والے) رام او رکرشنا کی اولادیں ہیں“۔

الور کے رام گڑھ سے رکن اسمبلی نے مزیدکہاکہ ”مذہب تبدیل ہونے سے خون تبدیل نہیں ہوتا۔ ہمارے پاس رام او رکرشنا کا ہی خون ہے“۔وہیں کانگریس رکن اسمبلی آمینہ حان نے کہاکہ ہندوستان ایک سکیولر ملک نہیں ہے۔

خان نے کہاکہ ”اس ملک کواب سکیولر نہیں سمجھ سکتے۔سکیولرزم 31اکٹوبر1984کو ہی ختم ہوگیا (جب سابق وزیراعظم اندرگاندھی کا قتل کردیاگیاتھا::۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہپم جانتے ہیں ہندوازم کیاہے۔ ایک ہندو دوسرے انسان کا بھی تحفظ کرتا ہے“۔

کانگریس قائدین کے بیانات پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کابینی وزیرپرتاب سنگھ کچریاواس نے کہاکہ آمینہ خان کی تقریر کے دوران ایوان میں وہ موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ”اگر شافعیہ زبیر نے ایسا بیان دیاہے کہ (رام کرشنا کی اولادیں) ہیں تو پھر حقیقت میں درست ہے“۔