راجستھان کے کانگریس ایم ایل اے گجیندر سنگھ شیخاوت کا انتقال

   

جے پور : راجستھان کے ادے پور ضلع کے ولبھ نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے گجندر سنگھ شیخاوت کا آج صبح انتقال ہوگیا۔وہ 48 برس کے تھے ۔ انہوں نے صبح تقریبا 5 بجے دہلی کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں آخری سانس لی۔ مسٹر شیخاوت ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے دہلی میں زیر علاج تھے ۔ انہیں جگر کی تکلیف کے بعد آئی ایل بی ایس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کی کورونا جانچ رپورٹ بھی ایک بار مثبت پائی گئی تھی لیکن بعد میں وہ کورونا سے ٹھیک ہوگئے تھے ۔وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان کی موت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر گہلوت نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘کانگریس کے ایم ایل اے گجیندر شیخاوت کے انتقال پر میری دلی تعزیت۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔