راجناتھ کی اسرائیلی وزیر دفاع سے بات چیت

   

نئی دہلی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن گانزکے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہاکہ آج کی مہذب دنیا میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں اور یہ عالمی لعنت ہے۔ وہ اسرائیل میں حالیہ دو دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں بول رہے تھے۔ اِس بات چیت کا پس منظر گانز کے طے شدہ دورۂ ہند (30 اور31 مارچ) کا التواء ہے۔