راجندر نگر میں خاتون کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ راجندر نگر میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ خاتون کی والدہ نے داماد پر بیٹی کے قتل کا الزام لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سدھا رانی نامی خاتون کی کل مکان میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے راجندر نگر علاقہ میں رہتے تھے ۔ شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے تھے اور شوہر پر ظلم و زیادتی کے الزامات ہیں۔ پولیس ذرائع نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ کل رات بھی شوہر اور بیوی میں جھگڑا ہوا اور بیوی فوت ہوگئی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی باتھ روم میں گر کر فوت ہوگئی۔ متوفی خاتون کی والدہ نے داماد پر بیٹی کے قتل کا الزام لگایا ہے اور پولیس نے شوہر کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ع