راجکمار کو ہمیشہ ان کے ڈائیلاگس کیلئے یاد رکھا جائے گا

   

نئی دہلی: ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے بھی انہیں ‘راجکمار’کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شہنشاہ کلبھوشن پنڈت عرف راج کمار ۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 8 اکتوبر 1926 کو پیدا ہوئے راجکمار بی ۔اے کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ،ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کرنے لگے ۔ ان کی مشہور فلموں میں کاجل، وقت، پاکیزہ، دل ایک مندر، ہیر رانجھا ، ہمراز اور ہندوستان کی قسم قابل ذکر ہیں۔ راجکمار نے 3 جولائی 1996 ء کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔