راجہ سنگھ ذرا سنو، ہریش راؤ کی توجہ دہانی

   

کوٹھی ای این ٹی ہاسپٹل کا دورہ، بہتر طبی سہولتیں دستیاب ، خاتون کا اعتراف
حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیرصحت ٹی ہریش راؤ نے آج کوٹھی کے ای این ٹی ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے زیرعلاج مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محمد محمود علی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ بھی موجود تھے۔ ہریش راؤ نے ایک مریض کی ماں سے ہاسپٹل کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور دریافت کیا کہ انہیں ادویات ہاسپٹل سے دستیاب ہورہے ہیں یا باہر سے خریدنا پڑرہا ہے جس پر مریض کی والدہ نے بتایا کہ ساری ادویات ہاسپٹل سے حاصل ہورہی ہیں اور بہتر علاج ہورہا ہے جس پر ہریش راؤ نے اپنے ساتھ موجود راجہ سنگھ کو متوجہ کرتے ہوئے دوبارہ خاتون سے وہی سوال کیا اور خاتون نے دوبارہ وہی جواب دیا جس پر ہریش راؤ نے راجہ سنگھ سے کہا آپ نے سنا ہے خاتون نے کیا کہا ہے۔ اس کے بارے میں آپ اسمبلی کے ذریعہ عوام کو بتائیں اچھے باتوں کو اسمبلی میں بتانا عوامی منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔ ہریش راؤ کے اس ریمارکس پر وہاں موجود سب ہنس پڑے۔ ہاسپٹل میں وزیرصحت نے جس سے طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا تو سبھی نے مثبت انداز میں جواب دیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ راجہ سنگھ ہم پر اور حکومت پر ہمیشہ برہمی اور تنقیدیں کیا کرتے ہیں۔ن