راجہ سنگھ نے امیت شاہ کو لکھے گئے مکتوب میں سلمان خورشید کی کتاب پر امتنا ع کی مانگ کی

,

   

کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہاکہ مذکورہ پارٹی ہمیشہ ’ہندوتوا‘ کے متعلق غلط تاثر پیدا کیاہے
حیدرآباد۔تلنگانہ میں ایک بی جے پی کے رکن اسمبلی نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاپ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کانگریس لیڈرسلمان خورشید کی کتاب پر امتنا ع عائد کرنے کی مانگ کی جس نے تنازعہ کھڑا کردیا کیونکہ سابق مرکزی وزیر نے مبینہ طور پر ’ہندوتوا‘ کاتقابل جہادی تنظیموں سے کی ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی تلنگانہ میں ٹی راجہ سنگھ نے لکھا کہ خورشید نے تمام ہندؤوں کی توہین ہے اور شاہ پر زوردیاکہ مخالف ہندو مواد پر مشتمل مذکورہ کتاب پر فوری ایک امتناع عائد کریں اور کانگریس لیڈر کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

شاہ سے خطاب کرنے والے اس لیٹر میں سنگھ جو بی جے پی ایوان اسمبلی میں بی جے پی کے لیڈر ہیں نے کہاکہ ہندو دھرما سب کو گلے لگانے والا مذہب ہے اور دنیا بھر کی فلاح وبہبود کے متعلق فکر مند رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’ہندوتوا‘ سے متعلق اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ایک طرز زندگی ہے جس میں اعلی سونچ اور بہترین طریقہ زندگی گذارنے کا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اس کے بعد بھی صرف ہندوؤں کو بدنام کرنا اور ’ہندوتوا‘ اور ’ہندو فوبیا‘کے متعلق گمراہی پیدا کی جارہی ہے‘ کانگریس سلمان خورشید نے ’ہندوتوا‘ کا تقابل جہادی تنظیموں جیسے ’دعوۃ اسلامی‘ اور’بوکو جرام‘ سے اپنے کتاب ’سن رائزاوور ایودھیا۔ ہمارے وقت قومیت“سے کیاہے۔

انہوں نے الزام لگایاکہ خورشید نے تمام ہندوؤں کی توہین کی ہے۔کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہاکہ مذکورہ پارٹی ہمیشہ ’ہندوتوا‘ کے متعلق غلط تاثر پیدا کیاہے۔

انہو ں نے دعوی کیاہے کہ خورشید اورکانگریس قائدین نے بھی ہندوتوا کے متعلق یہ کہتے ہوئے غلط جانکاری دنیابھر میں پھیلائی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ ایک بڑی کمیونٹی کی توہین میں اس کو دہشت گرد بنانا‘ سونچ کی آزادی کا غلط استعمال کرنا اور جوملک میں دستیاب ہے اس پر لکھنا قانون کے تحت ایک جرم ہے‘ مطالبہ کیا کہ حکومت اس طرح کی چیزوں کو روکنے کے لئے فوری کاروائی کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر سلمان خورشید کی کتاب اور ان کے مخالف ہندو مواد پر امتناع نافذ کریں۔ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھی کاروائی کی مانگ کی ہے۔

خورشید کے علاوہ ہندوتون کو دہشت گرد گروپس سے جوڑنے کے لئے غلام نبی آزاد کو بھی راجہ سنگھ نے تنقید کانشانہ بنایا۔ اتفاق سے اتراکھنڈ کے نینی تال میں سلمان خورشید کے مکان پر توڑ پھوڑ او ربجرنگ دل کارکنو ں کاحملہ کیاگیاہے۔