حیدرآباد۔/15 مارچ، ( سیاست نیوز) معطل شدہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کیخلاف مہاراشٹرا پولیس نے مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 10 مارچ کو احمد نگر سری رام پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی کی اور یہ دعویٰ کیا کہ سال 2026 تک ہندوستان اکھنڈ ہندو راشٹر میں تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ ’’جو کوئی بھی ہندوؤں کیخلاف بات کرے گا انہیں ہرگز بخشا نہیں جائے گا اور یہ دعویٰ کیا کہ ہندو راشٹر میں اذان دینے کیلئے لاؤڈ اسپیکر بھی دستیاب نہیں رہے گا۔‘‘ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر عام ہونے کے بعد مہاراشٹرا کے علاقہ احمد نگر سری رام پور کے مقامی افراد کی جانب سے راجہ سنگھ کیخلاف شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب