راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں جادو ٹونا ! سوشیل میڈیا پر خط اور ویڈیو گشت

   

توہم پرستی سے کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا ذکر، خط کے صحیح یا غلط ہونے کی تصدیق باقی
حیدرآباد۔ 19 اپریل(سیاست نیوز) سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والے ایک مبینہ خط نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینائی سوپر کنگس (سی ایس کے) نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی) کو شکایت بھیجی ہے کہ جس میں حیدرآباد سن رائزرس کے خلاف 18 اپریل کو اوپل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران کچھ تماشائیوں نے ’’جادو ٹونا‘‘ اور ’’کالے جادو‘‘ جیسے عمل کیے۔ مبینہ خط، جس کی تاریخ 19 اپریل درج ہے، میں الزام لگایا گیا ہے کہ بعض کرکٹ شایقین نے سی ایس کے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کے لیے غیر معمولی اور توہم پرستانہ حرکات انجام دیں۔ جس کے باعث کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوئی، ردھم بگڑا اور غیر متوقع انداز میں وکٹیں گریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ایک کرکٹ فائن جو حیدرآباد سن رائزرس کا حامی ہے نے ایک لیمبو کا استعمال کرتے ہوئے میچ کے دوران کھلاڑی کی سمت پھینکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد سی ایس کے کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیز وائرل ہوگیا جبکہ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے، اسٹیڈیم کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ یہ خط مبینہ طور پر سی ایس کے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشی وشواناتھ کے نام سے منسوب ہے۔ تاہم، اب تک چینائی سوپر کنگس یا بی سی سی آئی کی جانب سے اس خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس خط کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے جعلی، طنزیہ یا گمراہ کن قرار دیا ہے۔ اگر یہ خط جعلی ثابت ہوتا ہے تو یہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات، کھیلوں کی ٹیموں اور اداروں کے نام سے جعلی خطوط پھیلانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک اور مثال ہوگی۔ شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سرکاری اور تصدیق شدہ ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔بy/ / M V/