حیدرآباد ۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) اپل کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل بندوبست میں دو پولیس عہدیداروں کو دیکھا گیا جو آپس میں باپ اور بیٹے ہیں۔ ملکاجگری کمشنریٹ میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اسپیشل برانچ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے بی رویندرا ریڈی جو حیدرآباد سٹی پولیس میں بھی طویل عرصہ تک خدمات انجام دی تھی، کے بیٹے شانتن کمار ریڈی جنہوں نے حالیہ گروپ۔I امتحان میں شاندار مظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں انہیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے تقرر کیا گیا۔ شانتن کمار ریڈی موجودہ تلنگانہ پولیس اکیڈیمی میں زیرتربیت ہے اور انہیں تجربہ کیلئے اپل اسٹیڈیم میں بندوبست کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ یہ عجیب اتفاق ہیکہ اس بندوبست میں باپ بیٹے دونوں ڈیوٹی انجام دی۔ بH/