راجیہ سبھا میں صدارتی پیانل کی تشکیل نو

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کو ایوان میں پریذائیڈنگ افسران کے تشکیل نو پینل کا اعلان کیا۔ دھنکھر نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن دوپہر کو ایوان کے پریزائیڈنگ افسران کے نئے پینل کا اعلان کیا۔ نئے پینل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رمیلا بیچر بھائی بارا، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی وتس (ریٹائرڈ) اور سیما دویدی، کانگریس کی امی یاگنک، ترنمول کانگریس کی موسم نور، تلگو دیشم پارٹی کی کے رویندر کمار، وائی ایس آر کانگریس کے پربھاکر ریڈی ویمی ریڈی اور راشٹریہ جنتا دل کے پروفیسر منوج کمار جھا کو شامل کیا گیا ہے ۔