راجیہ سبھا میں 3لیبر کوڈ بل منظور

   

نئی دہلی : راجیہ سبھا میں تین نئے لیبر کوڈس بلوں کو منظور کیا گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انڈسٹریل ریلیشنس کوڈکی مدد سے کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی منظوری حاصل کئے بغیر ہی 300 ورکرس تک لے آف اسٹاف کا سہارا لیں۔ سوشل سیکوریٹی کوڈ میں غیرمنظم ورکرس کیلئے سوشل سیکوریٹی فوائد پہنچائے گئے ہیں۔