نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا آج اعلان کیا۔راجیہ سبھا کا 266 واں اجلاس 25 نومبر کو شروع ہوا۔ ایوان کے اس اجلاس میں 19 سیشن ہوئے ۔ حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی کے درمیان مسٹر دھنکڑنے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے پہلے کہا کہ دنیا کی نظریں ہندوستان کی جمہوریت پر لگی ہوئی ہیں۔ یہ ایوان بالا ہے اور اس کی خاص ذمہ داریاں ہیں۔