حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے یکم جنوری کو راج بھون میں سال نو تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر یکم جنوری کو صبح 11 تا 12 بجے دن راج بھون کے دربار حال میں عوام ، سیول سوسائٹی تنظیموں اور اہم شخصیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے سال نو کی مبارکباد قبول کریں گی۔ اس مدت کے دوران راج بھون کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ر