راج ناتھ سنگھ کی آج اور کل ایس سی او کی میٹنگ میں شرکت

   

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر اور منگل کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس میں ہندستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، مواصلات، جدت طرازی اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے تحت جاری تعاون کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے مالیاتی اور ادارہ جاتی امور سے متعلق فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ہندستان ایس سی او کے مختلف شعبوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے ۔ ہندستان اسٹارٹ اپس اور انوویشن، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو فروغ دینے جیسے شعبوں میں تعاون کر رہا ہے ۔