نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کے ساتھ بات چیت کے دوران دفاعی شعبہ میں تعاون کا جائزہ لیا۔ سنگھ نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ دونوں وزرائے دفاع نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فضائی اور بحری مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لکھا کہ جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے بات کرتے ہوئے فضائی اور بحری مشقوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔