ممبئی: مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کی گاڑیوں کا قافلہ آج مہارشٹرا کے پونے شہر سے اورنگ آباد کی جانب جاتے ہوئے راستے میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے گاڑیاں ایک دوسرے سے آپس میں ٹکرا گئی- جملہ ، دس گاڑیوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق مراٹھی اداکار کیدار شندے اور انکش چودھری جو قافلے میں شامل تھے ان کی گاڑی کے بونٹ کو بھی نقصان پہنچاہے ۔لاوڈ اسپیکر پر اذان کے خلاف ریاست کے ثفاقتی شہر اورنگ آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔