راج کسان ساتھی پورٹل پر درخواست دینے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع

   

کوٹہ : زراعت کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے راج کسان ساتھی پورٹل پر آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے ۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کھیمراج شرما نے بتایا کہ اس سال ایگریکلچر فیکلٹی میں 11ویں اور 12ویں کلاس کی طالبات کو 15 ہزار روپے ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ایگریکلچر طالبات کو 25 ہزار روپے اور پی ایچ ڈی لیول کی ایگریکلچر طالبات کو 40 ہزار روپے ترغیبی رقم دی جائے گی، جس کے لیے صرف وہ لڑکیاں درخواست دینے کی اہل ہوں گی جو راجستھان کی رہنے والی ہیں۔آن لائن درخواست کیلئے درکار دستاویزات میں گزشتہ سال کی مارک شیٹ، راجستھان کا مقامی سرٹیفکیٹ اور اس وقت زیر تعلیم کلاس اور سال کو راج کسان ساتھی پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔