رامائن کے راون اروند ترویدی کا دیہانت

   

ممبئی: ٹیلیویژن کے مشہور اداکار اور سیریل رامائن میں راون کا کردار نبھانے والے اروند ترویدی کا منگل کی رات دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 82برس تھی۔اروند ترویدی گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے اور چند ماہ قبل ان کی صحت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ کل رات انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات چہارشنبہ کو ممبئی کے کاندیولی ویسٹ میں واقع دھانوکرواڑی شمشان گھاٹ میں ادا کی گئی۔ رامائن سیریل میں لکشمن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل لہری نے انسٹاگرام پر اروند کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ اروند بھائی اب نہیں رہے ۔ ان کی روح کو سکون نصیب ہو۔ وہ میرے لیے والد کی طرح تھے ’’۔ ترویدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 1991 سے 1996 تک سابرکانٹھا سے رکن پارلیمنٹ رہے تھے ۔