راما گنڈم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے انتظامات

   

مرکزی وزیر اور ایس پی جی کے عہدیداروں کا دورہ
حیدرآباد۔/9 نومبر، ( سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر کیمیکلس اینڈ فرٹیلائزر بھگونت کھوبا نے آج راما گنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلس لمیٹیڈ کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 12 نومبر کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر نے این ٹی پی سی گیسٹ ہاوز میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور دوسروں نے راما گنڈم فرٹیلائزرس کیمیکلس لمیٹیڈ کا دورہ کرتے ہوئے تقریب اور جلسہ عام کے انتظامات پر بات چیت کی۔ دوسری طرف اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل انیل کمار نے وزیر اعظم کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انیل کمار نے کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ست نارائنا اور کمشنر پولیس چندر شیکھر ریڈی کے ساتھ ہیلی پیاڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد میں ایس پی جی کے عہدیداروں نے این ٹی پی سی، پولیس اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم 12 نومبر کو راما گنڈم فرٹیلائزر اینڈ کیمیکلس لمیٹیڈ کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ ر