جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں بارہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار کی نعش برآمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے رام بن ضلع میں تعینات فائر سروس اہلکار دس نومبر رات پونے گیارہ بجے کے قریب اچانک لاپتہ ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ بسیار تنعش کے باوجود بھی اہلکار کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ در ج کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع پولیس رام بن، ایس ڈی آر ایف اور سیول قیو آر ٹی نے مشترکہ طورپر انکوائری آپریشن شروع کیا۔
جس دوران لاپتہ فائر مین کی نعش برآمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت سنیل کمار ساکن مڈوال سانبہ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔