رام راج کا وعدہ، حاصل ہوا غنڈہ راج : راہول

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کو اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر لفظی حملہ میں کہا کہ جرنلسٹ کی ہلاکت سے متعلق ہوتا ہیکہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی کیا صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے رام راج کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن انہیں غنڈہ راج حاصل ہوا ہے۔ راہول نے غازی آباد کے صحافی وکرم جوشی کی دوران علاج موت پر سوگ کا اظہار کیا۔ کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے بھی کہا کہ جرنلسٹ کی ہلاکت صدمہ انگیز ہے اور یو پی میں لا اینڈ آرڈر مفلوج ہوجانے کی ایک اور مثال ہے۔ دریں اثناء بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ یوپی میں کورونا وائرس سے کہیں زیادہ مجرمین کا پھیلایا گیا کرائم وائرس سرگرم معلوم ہوتا ہے۔ مایاوتی نے ہندی میں ٹوئیٹ کیا اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔