رام مندر میں پرن پرتشتھا۔ مودی نے آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے ساتھ پوجا کی

,

   

تقریب کے بعد مودی کا عوام سے خطاب۔ بعدازاں کبیر ٹیلا کا بھی ان کا دورہ مقرر تھا۔
ایودھیا۔وزیراعظم نریندر مودی رسومات میں شرکت کے ساتھ ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر جشن کے بیچ پیر کے روز نئی تعمیر شدہ مندر میں رام کی نئی مورتی نصب کردی گئی ہے۔

مندر کے احاطے میں چاندی کی چھتری کے ساتھ جو سرخ دوپٹے میں لپٹی ہوئی تھی‘ داخل ہوئے۔سنہری کرتے اور دھوتی میں ملبوس مودی نے ”پرن پرتشتھا تقریب“ کے لئے ایک سنکلپ لیااور بعدازاں رسومات کے لئے آگے بڑھ گئے۔رسومات کے وقت آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات‘ اترپردیش گورنر آنندی بین پٹیل اور چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ بھی رسومات کی ادائیگی کے وقت موجود تھے۔

تقریب کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر مندر کے موقع پر پھول برسارہے تھے۔ مودی نے ایکس پرپوسٹ میں کہاکہ ”ایودھیا دھام میں شری رام للاتنصیب تقریب نے سب کو جذباتی کردیاہے۔

اس پروگرام میں شامل ہونا میرے لئے بڑی بات ہے‘ سلام سیارام“۔تقریب کے بعد مودی کا عوام سے خطاب۔ بعدازاں کبیر ٹیلا کا بھی ان کا دورہ مقرر تھا۔اس کے علاوہ مندر کی تعمیر میں شامل ورکرس بھی ان کی بات چیت مقرر تھی