رام گوپال بڑے بھائی ہیں سخت سست کہنے کا حق ہے :شیوپال

   

اٹاوہ۔ 14 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے صدر شیوپال سنگھ یادو اور سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کے درمیان چھڑی زبانی جنگ کے دوران پیر کو شیوپال نے کہاکہ بڑے بھائی ہونے کی وجہ سے پروفیسر رام گوپال یادو کو انہیں پیٹنے یاکسی دوسرے سے پٹوانے کا پورا حق ہے ۔ دراصل، دونوں بھائیوں کے درمیان زبانی جنگ کی شروعات اس وقت ہوئی تھی جب سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کو کانکنی کے معاملے پر شیوپال نے گھیرنے کی کوشش کی۔ اس بات سے ناراض ایس پی جنرل سکریٹری نے کہا تھا کہ جس طرھ سے شیوپال بیان دے رہے ہیں اس سے ان کو ایس پی کارکن ان کو جگہ جگہ پیٹ سکتے ہیں۔ شیوپال نے چوگرجی واقع اپنی رہائش پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا‘‘ پروفیسر صاحب کے بارے میں آپ سب اچھی طرح سے واقف ہیں کہ ان کی عوام میں کتنی مقبولیت ہے ۔ ویسے تو وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں وہ ہم کو پیٹ بھی سکتے یں اور کسی سے پٹوا بھی سکتے ہیں۔