رام گڑھ ڈیم کی بحالی مہم کا آغاز

   

جے پور: راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے اتوار کو یہاں جے پور کے رام گڑھ ڈیم کی بحالی کی مہم کا آغاز کیا۔دیا کماری نے سٹی پیلس کے چاندنی چوک سے گاڑیوں کی ریلی کو جھنڈی دکھا کر اس مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رام گڑھ ڈیم کی بحالی کی کوششیں نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ جے پور کی مستقبل کی پانی کی ضروریات کے لیے بھی ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بنگلور میں پانی کے لیے لوگ جد و جہد کررہے ہیں اور جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ کو دنیا کی پہلی واٹر زیرو سٹی قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے پور زیرو واٹر سٹی نہ بنے اس کے لئے ہم سب کو کوششیں کرنی ہوں گی اور ریاستی حکومت اس کے لئے پابند عہد ہے ۔