رانا کپور کو جیل میں کورونا کا اندیشہ ضمانت عطا کرنے کی اپیل

   

ممبئی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایس بینک کے بانی رانا کپور جو منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتاری کے بعد سے عدالتی تحویل میں ہیں، انہوں نے آج ضمانت کی درخواست داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں جیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ 62 سالہ رانا کپورنے یہ بھی کہا کہ وہ ہائپر ٹینشن اور ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔