نئی دہلی ۔رنجی ٹرافی میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ خواتین امپائرز نے پہلی بار اس ٹرافی میں ڈیبیوکیا۔ سابق اسکورر ورندا راٹھی، سابق سافٹ ویئر انجینئر جنانی نارائن اور سابق کھلاڑی گائتری وینوگوپالن رنجی ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار خواتین امپائر کے طور پر نظر آئیں۔ جنانی نارائن سورت میں ریلوے اور تریپورہ کے میچ میں ، جمشید پور میں چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے درمیان میچ میں وینوگوپالن اور ورندا راٹھی گوا اور پانڈیچری کے درمیان میچ میں امپائرنگ کر رہی ہیں۔