رانجی ٹرافی کو نظر انداز کرنا قومی کرکٹ کیلئے نقصاندہ

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے جمعہ کو کہا کہ اگر رانجی ٹرافی کو نظر اندازکیاگیا تو ہندوستانی کرکٹ ریڑھ کی ہڈی سے محروم ہوجائے گی۔ شاستری کا یہ بیان بی سی سی آئی کے اگلے ماہ سے دو مرحلوں میں رانجی ٹرافی کے انعقاد کے اعلان سے کچھ دیر پہلے آیا ہے۔رانجی ٹرافی13 جنوری سے کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وبا کی تیسری لہر کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیاگیا تھا۔شاستری نے ٹویٹ کیا رانجی ٹرافی ہندوستانی کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کو نظر اندازکرنا آپ کی ریڑھ کی ہڈی سے محروم ہو جائے گا۔شاستری کے ٹویٹ کے صرف ایک گھنٹہ بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں ٹورنمنٹ کے دو مرحلوں پر مشتمل ایونٹ کی تصدیق کی۔شاہ نے ایک بیان میں کہا بورڈ نے رانجی ٹرافی کو دو مرحلوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔