راکیش روشن کسی تعارف کے محتاج نہیں

   

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلمیں دینے والے راکیشن روشن کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ راکیش روشن نے ہدایت کار، فلمساز اور اداکار کے طور پر بالی وڈ میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔ راکیش روشن ہندی سنیما میںانگریزی کے ‘K’ حرف سے فلمیں بنانے کے لئے مشہور ہیں۔اُن کی پیدائش 6 ستمبر 1949 کو ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی شروعاتی پڑھائی سینک اسکول سے پوری مکمل کی۔ راکیش روشن کی شادی پنکی سے ہوئی ہے جوکہ جے اوم پرکاش کی صاحب زادی ہیں۔ ان کے دو بچے بیٹا ریتیک روشن اور بیٹی سونینا روشن ہیں۔راکیش روشن نے 1970 ء سے 1980 اور 1989 کی دہائی تک 84 فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔