راہول اور کجریوال جو کہتے ہیں عمران خان بھی وہی کہتے ہیں : امیت شاہ

,

   

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ امیت شاہ نے دہلی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر اروند کجریوال اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر الزام عائد کیاکہ یہ لوگ وہی زبان میں بات کرتے ہیں جو وزیراعظم پاکستان عمران خان کرتے ہیں۔ اگر آپ اِن کے بیانات دیکھیں گے تو آپ کو عمران خان اور راہول گاندھی یا کجریوال کے بیانات میں یکسانیت نظر آئے گی۔ اگر عام آدمی پارٹی کو منتخب کیا گیا تو دہلی محفوظ ہاتھوں میں نہیں جائے گی۔