راہول کی یاترا سے عام لوگ جڑیں گے: پائلٹ

   

دوسہ: کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی 14 جنوری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو نیائے یاترا ملک کے حالات کو دیکھنے اور سمجھنے اور عام لوگوں سے جڑنے کا موقع فراہم کرے گی۔ منگل کو دوسہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پائلٹ نے کہا کہ راہول گاندھی 14 جنوری سے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کر رہے ہیں۔ یہ یاترا منی پور سے شروع ہوگی۔ اس سے عام لوگوں کو جڑنے کا موقع ملے گا۔ منی پور وہ علاقہ ہے جہاں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ وہاں ایک عرصے سے مظالم جاری ہیں اور لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں راہول وہاں سے یاترا شروع کر رہے ہیں۔