راہول گاندھی امیٹھی سے کل پرچہ داخل کرینگے

   

امیٹھی 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے چہارشنبہ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرینگے ۔ ایک بی جے پی ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ راہول گاندھی کے ہمراہ اس موقع پر ان کی والدہ و یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی اور بہن و پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود رہیں گی ۔ ایس پی جی کی جانب سے امیٹھی ضلع مجسٹریٹ کو پیش کردہ ایک مکتوب میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کانگریس سربراہ گوری گنج ٹاون میں جو امیٹھی کا انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے ایک روڈ شو بھی منعقد کرینگے ۔ پارٹی کی ضلع یونٹ کے ترجمان انیل سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ کانگریس صدر امیٹھی کی گذشتہ پندرہ سال سے نمائندگی کر رہے ہیں اور اس بات انہوں نے کیرالا کے حلقے وائیناڈ سے بھی مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہاں وہ اپنا پرچہ نامزدگی بھی داخل کرچکے ہیں۔ امیٹھی میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔