ٹیوٹ کرتے ہوئے قبائلوں کے حقوق کیلئے کئے جانے والی جدوجہد کی تائید کا اعلان کیا
حیدرآباد ۔9 جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے تلنگانہ میں اراضی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی قبائلی خواتین کے ساتھ مارپیٹ کرنے پر ٹی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوڈو اراضیات کیلئے قبائلوں کی جو جدوجہد شروع ہوئی ہے، تلنگانہ حکومت قبائلوں سے انصاف کرنے کے بجائے ان کی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر کچل دینے کی کوشش کررہی ہے، جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جل، جنگل، زمین کی تحریک میں قبائلوں کی مکمل تائید و حمایت کرے گی۔ اراضیات کی جدوجہد کے دوران محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے قبائیلی خواتین پر حملہ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے ٹوئیٹر پر پیش کیا جس پر ٹیوٹ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے اس طرح کے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑہا عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان کی خواہش کی تکمیل کیلئے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا گیا۔ قبائلوں کے حقوق کا تحفظ کرنا حکمرانوںکی ذمہ داری ہے۔ پوڈو اراضیات قبائلوں میں تقسیم کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر نے وعدہ کیا تھا۔ اب اس سے دستبرداری اختیار کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے برابر ہے۔ن