راہول گاندھی وعدے کے پکے ہیں:طارق انور

   

نئی دہلی۔16جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر طارق انورنے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے تمام معاشرے کے لوگ متحد ہوکر بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی کا مقابلہ کریں۔بی جے پی نے گزشتہ 5 برسوں میں جس طرح سماج کو ہر سطح پر پیچھے دھکیلا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ آج یوتھ بے روزگار ہے ، ہر طرف ہاہاکار ہے ، کوئی آدمی چاہے وہ کسی بھی جماعت یا ادارے کا ہومحفوظ نہیں ہے ، لوگوں کو سڑک پر مار دیا جارہا ہے ۔پولیس کے قتل کے ملزم آزاد گھوم رہے ہیں اور گائے کے قتل کے ملزمان پر مقدمات عائد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ لوگوں کا صدر کانگریس راہول گاندھی میں اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ ان کو ایک ایسے لیڈر کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ایفائے عہد کرنے والا ہے ۔ چوکیدار کی طرح جملہ باز ، جھوٹے وعدے کرکے لالی پاپ دینے والا نہیں ہے ۔