راہول گاندھی پنجاب میں انتخابی مہم کو تیز کرنے کیلئے لدھیانہ پہنچے

   

لدھیانہ: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اتوار کی سہ پہر لدھیانہ کے ہلوارہ ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعلی چرنجیت چنی، کانگریس صدر نوجوت سدھو اور پارٹی کے سابق صدر اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ سنیل جاکھڑ نے کیا۔ہوائی اڈے سے پہلے وہ لدھیانہ کے حیات ہوٹل پہنچے جہاں ان چاروں رہنماؤں کی میٹنگ ہونی ہے اور اس کے بعد وہ تقریباً دو بجے ریلی کے مقام پر پہنچیں گے جہاں سے وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے بعد وہ پوری ریاست کے امیدواروں اور کارکنوں کی ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گے ۔