راہول گاندھی کا آج نرسا پور اورایل بی نگر میں انتخابی جلسوں سے خطاب

   

تلنگانہ میں کھرگے اور پرینکا گاندھی کے بھی انتخابی دورے
حیدرآباد۔/8مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تلنگانہ میں انتخابی مہم کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے اور اے آئی سی سی قائدین راہول گاندھی، پرینکا گاندھی کے دورے کے پیش نظر پروگرام میں تبدیلی کی گئی۔ 9 مئی کو راہول گاندھی تلنگانہ میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ وہ شام 4 بجے نرسا پور میں جنا جاترا سبھا سے خطاب کریں گے جبکہ شام 6 بجے ایل بی نگر کے سرور نگر اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ راہول گاندھی کے ہمراہ ریونت ریڈی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 10 مئی کو صدر کانگریس ملکارجن کھرگے تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ دوپہر 12 بجے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور سہ پہر 4 بجے نکریکل میں کانگریس کے انتخابی جلسہ عام سے مخاطب ہوں گے۔ 10 مئی کو ریونت ریڈی صبح 10 بجے پٹن چیرو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ سہ پہر 4 بجے مکتھل اور شام 6 بجے شاد نگر میں کارنر میٹنگس سے خطاب کریں گے۔ 11 مئی کو اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کاماریڈی اور تانڈور میں عام جلسوں سے خطاب کریں گی۔ صبح 11 بجے کاماریڈی اور دوپہر ایک بجے تانڈور میں کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی اور کارنر میٹنگس سے خطاب کریں گی۔ لوک سبھا چناؤ کی انتخابی مہم کا 11 مئی کو اختتام ہوگا۔1