راہول گاندھی کا اورنگ زیب سے تقابل ، کانگریس کے آخری شہنشاہ

   

جئے پور ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان بی جے پی کے نائب صدر گیان دیو آہوجا نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی کا مغل شہنشاہ اورنگ زیب سے تقابل کیا اور کہا کہ وہ کانگریس سامراج کے آخری شہنشاہ ہیں۔ اس کے برخلاف بی جے پی قائد نے کہا کہ اورنگ زیب 1707ء میں انتقال کر گئے تھے اور ان کے خاندان کا اختتام نہیں ہوا تھا۔ آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر تھے جن کا انتقال 1862ء میں ہوا تھا۔ اورنگ زیب کو آخری معروف شہنشاہ کی حیثیت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد مغل سامراج کے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے تھے۔ گیان دیو آہوجا نے صدرکانگریس کے اس دعویٰ پر بھی اعتراض کیا کہ وہ جنیو پہنتے ہیں اور ہندو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کو ان کا نام کسی پارٹی کے نام پر رکھنا چاہئے کیونکہ انہوں نے اس کیلئے تقریب میں حصہ لیا تھا۔ قبل ازیں آہوجا نے ماضی میں گائے کے اسمگلروں کا دہشت گردوں سے تقابل کرتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔