راہول گاندھی کا وائناڈ میں زبردست روڈ شو، عوامی سیلاب امنڈ پڑا

,

   

وائناڈ: کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخاب کے لیے تشہیر کا عمل آگے بڑھاتے ہوئے آج کیرالہ کے وائناڈ واقع سلطان بٹھیری میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ راہول گاندھی پڑوسی ریاست تمل ناڈو میں نیل گری ضلع پہنچے اور وہاں آرٹس و سائنس کالج کے طلبا سے بات چیت بھی کی۔ پھر وہ وہاں سے سڑک راستہ سے کیرالہ میں سلطان بٹھیری پہنچے۔راہول گاندھی نے سلطان بٹھیری میں ایک کار کی کھلی چھت پر بیٹھ کر روڈ شو کیا۔ اس دوران سینکڑوں کارکنان ان کی تصویر والے بینر لیے ساتھ چلتے نظر آئے۔ راہول گاندھی کا آج پلپلی میں کسانوں کی ایک ریلی سے بھی خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ پلپلی خاص طور سے ایک زرعی علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں کسان رہتے ہیں۔راہول گاندھی کے ذریعہ ماننت واڈی، ویلامنڈا اور پدنجارتارا میں بھی روڈ شو نکالنے اور وہاں پارٹی کارکنان کو خطاب کرنے کا امکان ہے۔ اس دوران راہول گاندھی کے ماننت واڈی بشپ کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے کی امید ہے جو حال میں کچھ کلیساو?ں کے ذریعہ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ فلم دکھائے جانے کو لے کر بڑھ رہے تنازعہ کے مدنظر سیاسی طور سے اہم ہے۔ بعد میں شام کو وہ پڑوسی کوزیکوڈ ضلع میں کانگریس قیادت والی یو ڈی ایف کی ایک ریلی کو خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ وائناڈ سے دوبارہ اپنی قسمت آزما رہے راہول گاندھی لوک سبھا انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد دوسری مرتبہ اس انتخابی حلقہ میں پہنچے ہیں۔ راہول گاندھی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر کے اور بڑا روڈ شو کر کے اس مہینے کے شروع میں وائناڈ انتخابی حلقہ میں انتخابی مہم شروع کی تھی۔ انھوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 431770 ووٹوں کے ریکارڈ فرق سے وائناڈ میں جیت حاصل کی تھی۔ کیرالہ کی 20 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔