راہول گاندھی کا پٹرول ڈیزل کی اضافی قیمتوں پر حکومت پر طنز

   

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کے بڑھے ہوئے دام کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے چہارشنبہ کے روز کہا کہ مودی حکومت، کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے اور پٹرول ڈیزل کے دام قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ گاندھی نے ٹوئٹ کیا ‘‘مودی حکومت نے کورونا وبا اور پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ‘ان لاک’ کردی ہیں’’۔ کانگریس لیڈر حکومت پر پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھانے کے سلسلے میں طنز کررہے تھے ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جب عالمی بازار میں خام تیل نچلی سطح پر ہے تو حکومت دام بڑھاکر لوگوں کو کیوں لوٹ رہی ہے ۔پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی کل یہاں ہوئی میٹنگ میں بھی اس کی مذمت کی گئی اور کورونا کا پھیلاؤ روکے میں ناکام رہنے کیلئے حکومت پر تنقید کی گئی۔