راہول گاندھی کا 28کوبستر کا دورہ

   

جگدل پور21جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس صدر راہول گاندھی آئندہ 28جنوری کو چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے لوہنڈی گوڑا علاقہ کے دھورا گاؤں دورہ کرکے ٹاٹا سے متاثرہ کسانوں کو انکی زمین واپس کرنے کے لیے پٹہ کی تقسیم اور قرض معافی کا سرٹیفکٹ پیش کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے مسٹر گاندھی کو بستر آنے کی دعوت دی تھی ۔اجازت ملنے کے بعد یہ پروگرام بنایاگیاہے ۔