راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے شیخ عبداللہ سہیل کی اپیل

   

حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر شیخ عبداللہ سہیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو تلنگانہ اور شہر حیدرآباد میں کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راہول گاندھی کی یاترا ان دنوں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور ہر مقام پر نہ صرف کانگریس قائدین ، پارٹی کارکن بلکہ عوام کی جانب سے راہول گاندھی کا والہانہ خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ اس یاترا سے تلنگانہ کی عوام میں ایک جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے اور ہر طرف کانگریس پارٹی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور عوام کانگریس پارٹی کو تلنگانہ میں اقتدار تک پہنچانے کیلئے بے چین ہیں۔ ایسے میں عوام کو چاہیئے کہ وہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔آخر میں انہوں نے عوام سے پھر ایک بار اپیل کی کہ وہ بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنائیں۔