راہول گاندھی کی یاترا میں رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اورگلبرگہ کے دیگر قائدین کی شرکت

   


گلبرگہ ۔22اکتوبر :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ قمر الاسلام اور سابق وزیرکرناٹک ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے 21اکتوبرکو ممتاز کانگریسی قائد شری راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا رائیچور میںشرکت کی ۔ اس وقت ان کے ساتھ کانگریسی قائیدین شری کنیا کمارجی ، جناب احمر الاسلام ، ساجدعلی رنجولوی اور دیگر کئی ایک کانگریسی قائیدین شریک تھے ۔ راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترامیں کرناٹک کے سابق وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل اور صدر ریاستی کانگریس کمیٹی ڈی کے شیوکمار بھی شریک تھے ،کار گزارصدر ایشورکھنڈرے،ایم اایل سی بی کیہری پرساد ، رکن اسمبلی پریانک کھرگے بھی شریک تھے ۔ان تمام قائیدین نے ضلع رائچورکی سرحد پر واقع تنگ بھدرابرج کے قریب راہول گاندھی کا خیر مقدم کیا ۔ نیشنل ہائی وے 167جو رائیچور کوآندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ملاتاہے اس سڑک کے دونوںجانب ہزاروں لوگ راہول گاندھی کی آمدکاانتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ گلی سوگور میںاس پد یاترا کووقفہ دیاگیا ۔ راہول گاندھی نے کسان لیڈروںسے کچھدیر تک تبادلہ خیال کیا ۔بعد ازاںیہ پدیاترا یاراگیراگائوںمیںرکی رہی ۔ پھرہفتہ کے دن اہول گاندھی دوپہر میںرائیچور میںپہنچ گئے ۔اس موقع پر راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک بھر میں فرقہ پرستی پھیلارہے ہیں۔ قائید اپوزیشن کرناٹک اسمبلی شری سدرامیا بھی پد یاترامیں شریک ہوئے ۔