رجنی کانت اور امیتابھ بچن 32 سال بعد پھر ایک ساتھ

   

چنئی۔ میگا اسٹار رجنی کانت کبھی بھی اپنی شناخت اور رویہ کو ظاہر کرنے کا موقع نہیں گنواتے، جیسا کہ ان کی آنے والی فیچر پروڈکشن کے نئے پوسٹر سے پتہ چلتا ہے، عارضی طور پر اس فلم کا نام تھلائیور170 رکھا گیا ہے۔اس کے پوسٹر کا انکشاف کرتے ہوئے پروڈکشن نے اس کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔پوسٹر میں تامل سوپر اسٹار کو دکھایا گیا ہے جسے تھلایور بھی کہا جاتا ہے خالص گینگسٹر اسٹائل کی خطرناک شکل میں رجنی کانت موجود ہے اور اس فلم میں امیتابھ بچن بھی موجود ہیں اور 32 سال بعد دونوں ایک ساتھ نظر آئیں گے اس سے قبل یہ دونوں فلم ہم میں نظر آئے تھے۔ پوسٹر میں اپنی عمر چھپانے کی کوئی کوشش نہ کرتے ہوئے رجنی کانت اس کے بجائے ایک دھمکی آمیز بوڑھے آدمی کی طرح نظر آتے ہیں ۔مونوکروم پوسٹر میں جیلر اداکارکو اپنی 2016 کی گینگسٹر ایکشن فلم کبالی سے ملتا جلتا پیش کیا گیا ہے، جو ایک بہت ہی اسٹائلش سیاہ سوٹ، ہلکی سی تراشی ہوئی داڑھی اورکالے چشموں کے ساتھ ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر لائیکا پروڈکشن نے تھالیورکا پوسٹر شائع کیا اور لکھا: لائٹس ، کیمرہ،تالیاں،اورایکشن۔ تھلائیور170 کی شاندار کاسٹ کے ساتھ ٹیم پوری طرح تیار ہے ۔ شوٹنگ کے آگے بڑھتے ہی ہم مزید اپ ڈیٹس لے کر آئیں گے…!فلم کا اپنا بی جی ایم فی الحال پروڈکشن کے تحت ہے حالانکہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ کبالی کے ہارڈ راک تھیم سے۔