رجنی کانت69برس کے ہوگئے

   

چینائی۔12ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ٹامل سوپراسٹار رجنی کانت آج 69 برس کے ہوگئے ۔ ٹامل اداکار کی یوم پیدائش کی خوشی میں ان کے مداح پوری ریاست میں جشن منارہے ہیں ۔ اداکار رجنی کانت کیلئے مختلف منادر میں پرارتھنا اور خصوصی پوجاکا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ رجنی کانت جو آخری بار فلم ’’ کارتک‘‘ میں دیکھے گئے تھے ،ابھی دربار اور فلیک کی شوٹنگ میں مصروف ہے ۔