رشمیکا سے شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں

   

حیدرآباد۔اپشپا: دی رائز کی شاندار کامیابی کی بدولت رشمیکا مندنا پورے ہندوستان میں ایک بہت مقبول چہرہ بن گئی ہے۔ وہ اس فلم میں جہاں الو ارجن نے پشپا راج کا کردار بنھایا ہے وہیں سری والی کا کردار ادا کیاہے۔ اداکارہ کو کافی پذیرائی ملی اور اب وہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک بن گئی ہیں۔ ویسے وہ اپنی محبت کی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، رشمیکا مندنا لیگر اسٹار وجے دیوراکونڈا کے کافی قریب ہیں۔ چند مواقع پر انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور سرگوشیاں سنائی دے رہی ہیں کہ وہ محبت میں گرفتار ہیں۔ دونوں کے بارے میں تازہ ترین اندازہ یہ ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ تازہ ترین افواہوں سے پتہ چلتا ہے کہ پشپا اسٹار اور لائگر اداکار جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ اس سال کے آخر تک ہو سکتا ہے وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانے اور مسٹر اینڈ مسز بننے کا سوچ رہے ہیں، یہ صرف افواہیں ہیں اور اس کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔اس خبر کے بعد وجے نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا ہے اور کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ فی الحال دونوں ستارے اپنی پیشہ ورانہ وابستگیوں میں کافی مصروف نظر آتے ہیں۔ دریں اثنا، اداکارہ نے حال ہی میں شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ وہ ازدواجی زندگی بسر کرنے کے لیے بہت چھوٹی ہیں۔ میں نہیں جانتی کہ اس کے بارے میں کیا سوچوں، کیونکہ میں ابھی اس کے لیے بہت چھوٹی ہوں، میں نے اس کے بارے میں سوچا نہیں ہے۔وجے نے شادی کے بارے میں ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔