رشمی دیسائی کی اپنے شوہر نندیش سندھو سے علیحدگی کی وجہ یہ تھی

   

بگ باس 13 کی کانٹنٹ رشمی دیسائی کے سابق شوہر اور ایکٹر نندیش سندھو کا 25 دسمبر کو سالگرہ تھی۔ نندیش نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور ماڈل کی تھی اور اس کے بعد انہیں کئی ٹی وی سیریلس میں دیکھا گیا۔ نندیش نے ٹی وی کی دنیا میں قدم سال 2007 میں ٹی شو ’’کستوری‘‘ سے رکھا تھا اور اس کے بعد قیامت، کامیڈی سرکس اترن، یہ وعدہ رہا جیسے شوز میں دکھائی دیئے مشہور ٹی وی شو اترن کے سیٹ پر نندیش کی ملاقات رشمی دیسائی سے ہوئی تھی۔ دونوں نے کچھ وقت ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 2012 میں شادی کرلی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی دونوں میں ان بن کی خبریں آنے لگیں اور 4 سال میں ہی شادی ٹوٹ گئی۔ میڈیا میں بھی دونوں کے طلاق کی خوب خبریں آئی تھیں۔ رشمی نے طلاق کے لئے نندیش کی کئی لڑکیوں کے ساتھ دوستی کو اس طلاق کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جبکہ نندیش رشمی کے ضرورت سے زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔ ایک لڑکی کے ساتھ نندیش کی کچھ تصویریں اس وقت وائرل ہوگئی تھیں اور اس کے بعد سے ہی دونوں کا طلاق طے مانا جارہا تھا۔ طلاق پر بات کرتے ہوئے رشمی نے کہا تھا کہ اگر وہ اس رشتہ کو اپنا سوفیصدی دیتا تو کچھ بھی خراب نہ ہوتا مجھے کبھی اس کی کوئی فی میل دوست سے دقت نہیں ہوئی۔ میں نے کبھی اس پر شک نہیں کیا۔ میں اپنے کام اور ٹراویل میں ہی بہت مصروف تھی۔ مجھے نہیں پتہ کہ وہ کسی کو ڈیٹ کررہا ہے یا نہیں۔ وہ کر بھی رہا ہے تو انجوائے کرنے میں اس کے اچھے مستقبل کی سوچتی ہوں حالانکہ تناو کے باوجود دونوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں سب کچھ ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ ڈانس ریالٹی شو نچ بلئے 7 اور خطروں کے کھلاڑی 6 میں بھی یہ جوڑی میں ساتھ دیکھے گئے۔ نچ بلئے 7 کے سیٹ پر دونوں نے اپنے خراب رشتہ کا ذکر کیا اور رشمی کے گھبراہٹ کی خبر بھی سامنے آئی لیکن جب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو پایا تو انہوں نے اسی اتفاق سے طلاق کا فیصلہ کرلیا۔ بات کریں رشمی دیسائی کی تو وہ ان دنوں بگ باس 13 میں دھوم مچا رہی ہیں۔ گھر میں رشمی کی سدھارتھ شکلا کے ساتھ خوب نوک جھونک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں نندیش سے الگ ہونے کے بعد رشمی اب ارہان خان کو ڈیٹ کررہی ہیں جو وہ بھی بگ باس 13 میں موجود ہیں۔