رشمی کا وجود ختم، ماہیرا شرما یا دیولینا ہوسکتی ہیں گھر سے بے گھر

   

بگ باس سیزن 13 کی رشمی دیسائی ایک طاقتور کانٹنٹ مانی جارہی تھیں لیکن جب سے شو میں ان کی وائلڈ کارڈ انٹری ہوئی ہے وہ کچھ کھوئی کھوئی سی دکھائی دے رہی ہیں۔ گھر میں ان کا وجود ختم سا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ کنفوز کے ٹیگ سے رشمی ٹوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ بگ باس کے کیمروں سے دوستی کرچکی ہیں۔ شو میں ان کے سب دوست ان سے دور ہوچکے ہیں پارس اور ماہیرا تک ان کے خلاف کھڑے نظر آرہے ہیں۔ ایسا لگنے لگا ہے کہ رشمی اب شو میں خود کو بالکل اکیلا محسوس کرنے لگی ہیں۔ اب چلتے ہیں رشمی کی ایک اور خاص دوست گوپی بہو یعنی دیولینا کی طرف۔ انہیں بہت جلد ہی شاید گھر سے بے گھر ہونا پڑسکتا ہے۔ شو میں دیولینا بھی ایک دمدار کانٹنٹ مانی جاتی ہیں لیکن دیولینا سے متعلق آئی اس خبر کو سن کر فائنس حیران ہیں۔ بگ باس کی ہر خبر شیر کرنے والے ٹوئٹر ہینڈل نے بتایا کہ دیولینا کی طبعیت خراب چل رہی ہے وہ اندرونی بیماری کا شکار ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹرس نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اسی لئے وہ اس ہفتہ کا ٹاسک بھی پرفارم نہیں کرسکیں۔ ایسے میں یہ سمجھنا آسان ہو رہا ہے کہ وہ اس شو کو چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں۔ قیاس بھی یہی لگایا جارہا ہے کہ خرابی صحت کی وجہ اور ٹاسک پرفارم نہ کرنے کی وجہ انکو گھر سے باہر ہونا پڑیگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ مڈفنالے الیمنیشن کے دوران دیولینا اور رشمی دیسائی کو شو سے باہر کردیا گیا تھا۔