رشوت خور ریڈر دیوار کودکرفرار، تلاش جاری

   

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میہر تحصیل دفتر میں ٹریپ کارروائی کرنے پہنچنی لوک آیکت کی ٹیم کو دیکھ کر تحصیلدار کا رشوت خور ریڈر ونود کمار گپتاتحصیل احاطے کی باؤنڈری وال کود کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے ۔لوک آیکت پولیس ریوا کے مطابق ملزم ونود گپتا پہلے بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا جا چکا ہے ۔ کل جب ملزم ونود کمار گپتا، اسسٹنٹ گریڈ 2 ریڈر، تحصیلدار، جب شکایت کنندہ جئے نارائن سونی سے ایک ہزار پانچ سو روپے لے رہا تھا، تبھی لوک آیکت کی ٹیم پہنچی، جسے دیکھ کر ملزم تحصیل دفتر کے اندر کی دیوار سے کود کر فرار ہوگیا، جسے تلاش کیا جارہا ہے ۔