رشوت ستانی کے خلاف ایک عہدیدار گرفتار

   

حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ایک سرکاری عہدیدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ نیٹرائینٹ آڈیٹ اینڈ اکاؤنٹ سکشن زونل کمشنر آف گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ایل بی نگر حیدرآباد کے اکاؤنٹ نیربنڈاری رمیش کمار کو اے سی بی نے گرفتار کرلیا۔ بنڈاری رمیش کمار کے خلاف ہتنا پورم علاقہ کے کنٹراکٹر بی راما کرشنا نے شکایت کی تھی۔ زیر التواء بلز کی منظوری کے لئے درکار سرکاری اقدامات کی انجام دہی کے لئے اکاؤنٹ آفیر نے کنٹراکٹر سے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور 13 ہزار 500 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ضابطہ کی کارروائی کے بعد اے سی بی کے عہدیداروں نے اکاؤنٹ آفیر کو اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ ع