رضاکارانہ خدمات دلی سکون کا ذریعہ

   

اکثر لڑکیاں شکایت کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کہ انکے پاس بہت فارغ وقت ہوتا ہے ، وہ گھر میں بیٹھے بیٹھے بور ہوجاتی ہیں ۔ایسی لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے لئے کچھ کام ڈھونڈیں ۔ اگر آپ انسانوں یا جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ۔
یا آپ اسٹریٹ چلڈرن یا غریب بچوں کو پڑھانا چاہتی ہیں تو پھر کل سے ہی رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنا شروع کردیں ۔ اپنے یا پڑوسی کے گھر میں آنے والی ماسی کے بچوں کو پڑھانا شروع کردیں ، اسی طرح گھر کے پاس کوئی چیز بیچنے والے چھوٹے بچے کی پڑھائی کا ذمہ لے لیں ، اسے اسکول میں داخلہ دلوادیں ، اس کی فیس ادا کریں یا اسے خودہی پڑھائیں ، اس طرح رضاکارانہ طور پر کئی کام سرانجام دیئے جاسکتے ہیں ۔ ہمت کریں ، رضاکارانہ طور پر لوگوں کی مدد کرنے یا کوئی بھی کام کرنے سے آپ کو جو خوشی حاصل ہوگی ، اس خوشی کا کوئی نعم البدل نہیں ہوگا ، اس طرح آپ کا فارغ وقت بھی کٹ جائے گا اور اپ کو دلی سکون بھی میسر آئے گا ۔ یہی دلی سکون اور ذہنی سکون کا ذریعہ بن سکتے ہیں ۔ اس طرح کے کام نہ صرف آپ کو سماج میں رتبہ دلاتی ہیں بلکہ جس کیلئے آپ آگے آرہے ہیں وہ بھی آپ کے اس احسان کو تاحیات فراموش نہیں کرسکتا ایک فرد کیلئے کی گئی آپ کی یہ محنت اور جستجواس کی نسل درنسل آپ کیلئے اس مقصد کی تکمیل کرتی رہتی ہے رـضاکارانہ انجام دیئے جانے والے کام سماج سدھار کا ایک بہترین نتیجہ بھی دیتے ہیں خدا کی خوشنودی اس میں پوشیدہ ہوتی ہے ۔